17 January 2022

FBR Launches TTS (Track & Trace System) to Monitor Sugar Sector

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس )کو نافذ العمل کر کے شوگر سیکٹر سے ریونیو اکٹھا کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ 32.43 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کر لیا جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں 29.30 ارب روپےریونیو اکٹھا ہوا تھا ۔ شوگر سیکٹر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی بدولت حوصلہ افزا نتائج اس بات کا مظہر ہیں کہ ٹی ٹی ایس ٹیکس چوری کی روک تھام میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی مدد سے ریونیو کلیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹی ٹی ایس آلات کی تنصیب کا آغاز اکتوبر اور نومبر 2021 میں ہوا تھا اور تمام شوگر ملز کو چینی کے ہر تھیلے پر چسپاں کرنے کیلئے ایپلیکیٹرز بمع ٹیکس سٹیمپ مہیا کر دیئے گئے تھے۔ ایف بی آر نے بذریعہ ایس ٹی جی او نمبر 5 ، 2021 مطلع کیا تھا کہ کسی پروڈکشن سائٹ، مینوفیکچرنگ فسیلٹی سے ٹیکس اسٹامپ اور منفرد شناختی نشان ( UIMs )لف کئے بغیر چینی کے تھیلے نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ٹی ٹی ایس کا باضابطہ افتتاح عزت مآب وزیر اعظم پاکستان نے 23 نومبر 2021 کو کیا تھا۔

Source: FBR Link


No comments:

Post a Comment

INSPECTOR INLAND REVENUE INTERVIEW PREPARATION (Guidance Video 3) FBR REFORMS

1 FBR ALL RECENT REFORMS NEWS LINKS PDF FILE DOWNLOAD 2 FBR REFORMS COMMITTE NOTIFICATION DOWNLOAD